ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے ممتاز قاری اور حافظِ قرآن احمد عکاشہ نے سورۂ مبارکہ نصر کی تلاوت کے ذریعے قرآنی پویش "فتح" میں شرکت کی۔
یہ قرآنی مہم ایکنا (بین الاقوامی قرآنی خبر رساں ایجنسی) کے زیر اہتمام اس وقت شروع کی گئی جب صہیونی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کیے اور دشمنانِ انقلاب اسلامی مختلف سازشوں کے ذریعے ایرانی قوم کو مایوس کرنے اور ان کے حوصلے پست کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
پویش "فتح" کا مقصد اسلامی لشکر کے رزمندگان کے حوصلے کو تقویت دینا، معاشرے میں امید و سکون پیدا کرنا اور قرآن کے الٰہی پیغام کو قومی و بین الاقوامی سطح پر عام کرنا ہے۔
ایران اور دیگر ممالک سے سینئر قراء، نوجوان قاریان اور قرآنی کارکنان اس مہم میں شرکت کے لیے سورۂ فتح کی ابتدائی آیات، سورۂ آل عمران کی آیت 139، سورۂ نصر اور دیگر منتخب آیات کی تلاوت کر سکتے ہیں۔ شرکاء کو چاہیے کہ وہ اپنی ویڈیو تلاوت کو پیغام رسانی ایپس جیسے "ایتا" یا "بله" پر fathadmin اکاؤنٹ پر بھیجیں۔/
4294008